ارنب گوسوامی کے انکشافات پاکستانی موقف کی تصدیق ہے، دفترخارجہ

0

 


بھارتی صحافی ارنب گوسوامی سے متعلق انکشافات نے پاکستانی موقف کے درست ہونے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی اینکر کے خلاف چارج شیٹ دی اور اسی چارج شیٹ نے مذموم بھارتی عزائم کو مزید بے نقاب کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حالیہ انکشافات نے پاکستان کے دیرینہ موقف کو درست ثابت کیا۔

پاکستان بارہا مودی حکومت کے فالس فلیگ آپریشنز کی نشاندہی کرتا رہا ہے اور جعلی کارروائیوں کا مقصد پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر بدنام کرنا تھا۔

گذشتہ ہفتے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے سابق سربراہ کی 2019 میں پلوامہ حملے سے پہلے کی واٹس ایپ پر بات چیت منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر اس واقعے کی کوریج سے اپنے چینل کی رینکنگ بڑھانے کی بات کرتے ہیں۔

میڈیا اور سوشل میڈیا ٹرینڈ کی صورت چلنے والے اس لیک ڈیٹا کے مطابق ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ وہ انڈین آئین کے تحت انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھے۔

لیک ہونے والے ڈیٹا کے مطابق 23 فروری 2019 کو ارنب گوسوامی نے بی اے آر سی کے چیف کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی۔

مبینہ طور پر ارنب گوسوامی نے اپنے ساتھی کو بتایا کہ پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی اس کے بعد بالاکوٹ حملے کے بعد ارنب نے بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہو گی۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)